نیویارک (پی این آئی)کورونا کے اعدادو شمار نے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔ عالمی وبا کے سبب دنیا میں 5 کروڑ2 لاکھ 55ہزار95 افراد متاثر ہو چکے ہیں اور12لاکھ56ہزار123 اموات ہوئی ہیں۔دنیا بھرمیں آخری ایک کروڑ کیسز صرف 21 دن میں رجسٹرڈ ہوئے، پہلے کیس سے ایک کروڑ کیس تک 223 دن لگے
تھے،پہلے کیس سے ڈھائی کروڑ کیس تک کورونا نے 284 دن کا وقت لیا، آخری ڈھائی کروڑ کیسز صرف 71 دن میں رجسٹرڈ ہوئے۔دنیا بھر میں اب تک کورونا سے 3کروڑ55لاکھ سے زائد افراد صحت یاب ہوچکے ہیں اور زیر علاج مریضوں کی تعداد ایک کروڑ33لاکھ65ہزار سے زائد ہے،دنیا بھر میں کورونا سے سب سے زیادہ کیسز اور اموات امریکہ میں رجسٹرڈ ہوئی ہیں۔امریکہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں پہلے نمبر پر ہے جہاں اموات کی تعداد 2 لاکھ 43 ہزار257 سے زائد اور متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ18 لاکھ2 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں اموات کی تعداد1لاکھ 26 ہزار162 اور85لاکھ 7 ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔برازیل میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 62 ہزار 286 اور 56 لاکھ 53 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔روس میں 17 لاکھ 53 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 30 ہزار 251 تک پہنچ چکی ہے۔فرانس میں 17لاکھ 48ہزار سے زائد افراد متاثر اور40 ہزار169 جان کی بازی ہار چکے ہیں۔سپین میں 13 لاکھ 88 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ 38 ہزار 833 افراد موت کے منہ میں جا چکے ہیں۔ارجنٹائن میں بھی 12 لاکھ 36 ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں اور 33 ہزار348اموات ہوئی ہیں۔ برطانیہ میں48 ہزار888زائد اموات ہوئی ہیں جبکہ 11 لاکھ 71 ہزار کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔کورونا وائرس کا پہلا کیس17نومبر 2019کو رجسٹر ہوا تھا۔21 مئی کو کیسز کی تعداد 50 لاکھ ہوگئی۔ 27 جون کو کیسز نے 1 کروڑ کا ہندسہ عبور کیا۔نواگست کو دنیا بھر میں کورونا کیسز دو کروڑ ہوگئے۔ 16 ستمبر کو کورونا نے تین کروڑ کا سنگ میل عبور کیا۔سترہ اکتوبر کو کیسز کی تعداد چار کروڑ سے بڑھ گئی۔ 7 نومبر کو کیسز نے5 کروڑ کا ہندسہ عبور کیا۔دنیا بھر میں پہلے 50 لاکھ کیسز کا سفر 186 دنوں میں طے ہوا۔ ایک کروڑ سے دو کروڑ کیسز ہونے میں 43 دن لگے۔اگلے 38 دنوں میں مزید ایک کروڑ کیسز رپورٹ ہوئے۔ دنیا نے 3سے چار کروڑ کا سفر31 دنوں میں طے کیا۔ آخری ایک کروڑ کیسز صرف اکیس دنوں میں رپورٹ ہوئے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں