کراچی (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کراچی کی صدر وومن ونگ فضہ زیشان نے کہا کہ بلاول کے بیان نے پی ڈی ایم کی اندرونی کہانی کی قلعی کھول دی ہے شانہ بشانہ چلنے والے سیاسی بھائی بہن آج ایک دوسرے کے بیانیے کی مخالفت کررہے ہیں پی ڈی ایم کا ڈرامائی سفر اپنے اختتام پر پہنچ گیا ہے وزیراعظم
سے این آر او نہیں ملا تو پی ڈی ایم کی راہیں جدا ہوگئیں بلاول نے نواز شریف کے بیانیے سے لاتعلقی کا اظہار کرکے سمجھداری کا مظاہرہ کیا ہے بلاول سندھ کی صورتحال پر بھی غور وفکر کا مظاہرہ کریں پی ڈی ایم کے اتحادی ذاتی مفادات سے بالاتر ہوکر نہیں سوچ سکتے پی ڈی ایم کا اتحاد اپنے ذاتی مفادات کو پروان چڑھانا ہیعوام جانتے تھے متحدہ کرپٹ ٹولا زیادہ دن نہیں چلے گاانہوں نے مزید کہا کہ جعالی اکاؤنٹس کے علمبردار اور منی لانڈرنگ کے علمبردار گلگت میں اپنی سیاسی مہم چلارہے ہیں گلگت کے عوام بلاول اور مریم کے جھوٹ سے بخوبی واقف ہیں گلگت میں 2015 سے 2020 تک ن لیگ کی حکومت تھی مریم صفدر نے گلگت کے لیے حکومت میں رہتے ہوئے بھی کچھ نہیں کیا سیاسی بھائی بہن کیپاپا اورڈیڈی نے ملک کو مقروض کیا وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے وزیراعظم کو یونیورسٹی آف حافظ آباد کی سنگ بنیاد رکھنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں