بیجنگ(شِنہوا)چین کی وزارت قومی دفاع نے کہاہے کہ چین، بھارت کور کمانڈر سطح کا آٹھواں اجلاس 6نومبر کو چوشول میں منعقد ہوا۔ اتوارکے روزاجلاس کی مشترکہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ چین اور بھارت کی سرحدوں کے مغربی سیکٹر میں لائن آف ایکچوئل کنٹرول کے ساتھ سرگرمیاں ختم کرنے بارے دونوں اطراف
کے مابین واضح، گہرا اور تعمیری تبادلہ خیال ہوا۔اس میں کہا گیا ہے کہ فریقین نے دونوں ممالک کے رہنماں کی طرف سے طے پانے والے اہم اتفاق رائے پر دلجمعی سے عمل درآمد کرنے، اگلے محاذ پر اپنے دستوں کوتحمل سے کام لینے، غلط فہمی اور غلط حساب کتاب سے بچا یقینی بنانے پر اتفاق کیا گیا۔اس میں کہا گیا ہے کہ دونوں فریقین نے فوجی اور سفارتی سطح پر مذاکرات اور بات چیت برقرار رکھنے پر اتفاق کیا اور اس اجلاس میں بات چیت کو آگے بڑھاتے ہوئے دیگر بقیہ امورکے حل کیلئے زور دیا گیا تاکہ مشترکہ طور پر سرحدی علاقوں میں امن وسکون برقرار رہے۔دستاویز میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے جلد ہی ایک اور اجلاس منعقد کرنے پر بھی اتفاق کیا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں