پی ڈی ایم کی قیادت نے پشاور انتظامیہ کو درخواست دے دی، مقصد کیا ہے؟

پشاور(پی این آئی)پی ڈی ایم کی قیادت نے پشاور انتظامیہ کو درخواست دے دی، مقصد کیا ہے؟جلسہ22 نومبر کو صبح 10 بجے پشاور کبوتر چوک رنگ روڈ پر ہوگا،ایک اور درخواست میں چیف کییٹل سٹی پولیس پشاورکو بھی سیکیورٹی فراہم کرنے کی استدعا اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ (پی

ڈی ایم ) نے خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں جلسے کے لیے ضلعی انتظامیہ کو باقاعدہ درخواست دے دی ہے۔پشاور میں پی ڈی ایم جلسے کی این او سی کے لیے درخواست پانچ جماعتوں کے جنرل سیکرٹریز پر مشتمل انتظامی کمیٹی نے جمع کرائی ہے۔پی ڈی ایم نے ایک اور درخواست میں چیف کییٹل سٹی پولیس پشاور سے سکیورٹی انتظامات کی استدعا بھی کی ہے۔پی ڈی ایم کا جلسہ 22 نومبر کو صبح 10 بجے پشاور کبوتر چوک رنگ روڈ پر منعقد ہوگا۔ذرائع کے مطابق جلسہ کی میزبانی پر عوامی نیشنل پارٹی اور جمعیت علمائے اسلام ف کے درمیان اختلاف کے باعث قائدین نے مشترکہ طور پر میزبانی کا فیصلہ کیا ہے، جس کے لئے پانچ جماعتوں کے جنرل سیکرٹریز پر مشتمل انتظامی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں