نجی ٹی وی کی جعلی سٹاف ممبر خواتین فلیٹوں پر قبضہ کیسے کرتی تھیں؟ پولیس کے ہتھے کیسے چڑھیں؟ جانیئے

کراچی (پی این آئی)نجی ٹی وی کی جعلی سٹاف ممبر خواتین فلیٹوں پر قبضہ کیسے کرتی تھیں؟ پولیس کے ہتھے کیسے چڑھیں؟ جانیئے،خواتین ملزمان کے قبضے سے نجی ٹی وی کے پریس کارڈز بھی برآمد۔شارع فیصل پولیس کے مطابق نعمان ایونیو بلاک 20 گلستان جوہر کی رہائشی خاتون نے 15 مددگار پولیس کو اطلاع

دی کہ اس کے فلیٹ پر کچھ خواتین اور مرد قبضہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔گرفتار خواتین ملزمان میں شاہدہ رشید زوجہ عبدالرشید بٹ ،خالدہ پروین زوجہ ابوبکر صدیق اورسائرہ زوجہ رشیداحمد شامل ہیں۔گرفتار خواتین ملزمان کا ایک ساتھی عبدالرشید بٹ موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے جس کی گرفتاری بھی جلد از جلد عمل میں آجائیگی۔خواتین قبضہ مافیا گروہ نے انکشاف کیا ہے کہ فلیٹ پر ساجد نامی شخص نے بٹھایا تھا اور کہا تھا کہ کام ہونے پر ان کو خرچہ دے گا۔تلاشی کے دوران شاہدہ رشید کے پرس سے نجی ٹی وی چینل کا پریس کارڈ جس میں شاہدہ رشید ریسیپشنسٹ اور اس کے شوہر عبدالرشید بٹ کے کارڈ جن پر انویسٹی گیشن کرائم رپورٹر درج ہے ملے ہے۔ملزمہ خالدہ پروین کورنگی زمان ٹاؤن کے علاقہ کی بدنام زمانہ قبضہ مافیا گروہ کی سرغنہ ہے ۔جس کی نشاندہی اس سے قبل بھی امت اخبار کر چکا ہے ۔ خالدہ پروین پر کورنگی میں پلاٹوں اور مکانات پر قبضوں کی بے شمار درخواستیں موجود ہیں۔گروہ کراچی کے مختلف علاقوں میں فلیٹوں اور مکانات پر قبضہ کرنے اور عدالتوں کو گمراہ کرنے کے لیے جعلی اور بے بنیاد سول سوٹ اور پٹیشن دائر کرتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close