شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی سیر سپاٹے کی تصویر وائرل ہوگئی

دبئی (این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل رائونڈر شعیب ملک اور اْن کی اہلیہ و بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی ساحل پر سیر سپاٹے کرتے تصویر انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی ہے۔سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر ثانیہ مرزا نے اپنے شوہر شعیب ملک کے ساتھ نئی تصویر پوسٹ کی ہے جس میں کھیلوں کی دْنیا کی یہ خوبصورت

جوڑی دبئی کے ساحل پر موجود ہے۔شعیب ملک کی اہلیہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں سمندر اور چھتری والے ایموجیز کا بھی اضافہ کیا۔بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے جیسے ہی انسٹاگرام پر شعیب ملک کے ساتھ یہ تصویر شیئر کی ہے جسے گھنٹوں میں ایک لاکھ 14ہزار سے زائد صارفین لائک کرچکے ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل ثانیہ مرزا نے بیٹے اذہان مرزا ملک کی دوسری سالگرہ کے موقع پر سوشل میڈیا پر خوبصورت پیغام جاری کیا تھا۔۔۔۔

https://www.instagram.com/p/CHR5eZTlCa9/?igshid=1i2xhoi3az4l2

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close