اسلام آباد کا مرغزار چڑیا گھر ویران ہونے لگا، ہاتھی کاون کی کمبوڈیا منتقل کرنے کی تیاریاں شروع

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی دارالحکومت نے اسلام آباد کے مرغزار چڑیا گھر کی شان اور واحد ہاتھی کاون کی کمبوڈیا منتقلی کی تیاریاں شروع کردیں۔وزارت موسمیاتی تبدیلی کے ذرائع کے مطابق کاون کیلئے تیار کردہ خصوصی کیبن چڑیا گھر پہنچا دیا گیا ہے، کمبوڈیا منتقلی سے قبل کاون ہاتھی کو کنٹینرنما کیبن میں آنے

جانے اور رہنے کی تربیت دی جائے گی۔وزارت موسمیاتی تبدیلی کے ذرائع کے مطابق کاون ہاتھی کو 2 ہفتے تک کیبن کے اندر جانے آنے اور رہنے کی تربیت دی جائے گی۔ذرائع کے مطابق کاون ہاتھی مکمل طور پر فٹ اور صحت مند ہے اور اس کی تمام میڈیکل اور دیگر رپورٹس درست آئی ہیں۔ کاون کو نومبر کے آخری ہفتے کمبوڈیا منتقل کیا جائے گا۔خیال رہے کہ گزشتہ ماہ کمبوڈیا کی حکومت نے کاون کی منتقلی کا پرمٹ جاری کیا تھا۔ کمبوڈیا کی جانب سے پرمٹ بین الاقوامی ایکسپرٹ ڈاکٹر عامر خلیل کے نام پر جاری کیا گیا تھا۔گزشتہ ماہ متعلقہ حکام نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں پرمٹ کے حوالے سے تفصیلات جمع کرائی تھیں۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے چڑیا گھر میں سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے کاون ہاتھی کو بیرون ملک منتقل کرنے کا حکم دیا تھا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں