امریکی صدارتی انتخابات کا تہلکہ خیز نتیجہ آگیا، جوبائیڈن یا ڈونلڈ ٹرمپ ،فتح کس کی ہوئی؟

واشنگٹن(پی این آئی)امریکا کے صدارتی انتخاب میں ڈیموکریٹک امیدوار جو بائیڈن نے مطلوبہ 284 سے زائد الیکٹورل ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کرلی۔ ہفتہ کو غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق جو بائیڈن کی کامیابی کی تصدیق کے بعد صدارتی انتخاب کے بعد تین روز تک نتائج کے حوالے سے جاری کشمکش اور

بے یقینی کی صورتحال ختم ہوگئی۔جو بائیڈن امریکا کے سب سے طویل عمر صدر ہوں گے۔امریکی صدر دونلڈ ٹرمپ صرف 214ووٹ حاصل کر سکے ۔جوبائیڈن نے پنسلوینا سے 20الیکٹرول ووٹ حاصل کئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close