خواجہ عمران نذیر کومقدمے میں مطلوب گاڑی رکھنے کے الزام میں تحقیقات کیلئے تھانے منتقل

لاہور(آئی این پی ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ عمران نذیر کو مطلوب گاڑی رکھنے کے الزام میں تحقیقات کیلئے تھانے منتقل کر دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے ماڈل ٹاون لنک روڈ پر خواجہ عمران نذیر سفید رنگ کی پراڈو میں جا رہے تھے کہ انہیں وارڈنز کی جانب سے روکا گیا ، عمران نذیر کو

روکنے پر وجہ بتائی گئی کہ مریم نواز جب نیب گئیں تھیں تو ان کی گاڑی کی کیمرے میں فوٹیج ملی ہے ، یہ گاڑی مطلوب ہے ، ایف آئی آر میں آپ کا نام تھااور روکنے کے احکامات ملے تھے ۔ خواجہ عمران نذیر کو فیصل ٹان تھانے پہنچا دیا گیاہے خواجہ عمران نذیر نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ انتقامی کارروائی کی جارہی ہے ، ایسے ہتھکنڈوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں ، حکومت جو مرضی کر لے 13 تاریخ کو تاریخی جلسہ لاہور میں ضرور ہو گا ۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close