میں اور بلاول بھٹو بچے نہیں ہیں، مریم نواز بلاول کے انٹرویو میں کوئی ایسی بات نہیں ہے جس پر ہمیں اعتراض ہو

اسلام آباد(آئی این پی ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ میں اور بلاول بھٹو زرداری بچے نہیں ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری کے انٹرویو کے بعد ہونے والی تنقید کے ردعمل میں مریم نواز نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کے انٹرویو میں کوئی ایسی بات نہیں ہے جس پر ہمیں اعتراض ہو۔ انہوں نے کہا کہ بلاول

بھٹو زرداری کے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کرنا پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم )کو توڑنے کی ناکام کوشش ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری اور میں بچے نہیں ہیں جبکہ بلاول بھٹو زرداری میچور سیاستدان ہیں۔ ہمیں معلوم ہے کہ اس بیان کو پیش کرنے کا مقصد کیا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close