بھارت ایل او سی پر کسی طرح کی تبدیلی قبول نہیں کرے گا، چین کیساتھ سرحدی تنازع کسی وقت بھی بڑی لڑائی میں تبدیل ہوسکتا ہے، بھارتی آرمی چیف نے دھمکی دے دی

نئی دہلی(پی این ئی)بھارت ایل او سی پر کسی طرح کی تبدیلی قبول نہیں کرے گا، چین کیساتھ سرحدی تنازع کسی وقت بھی بڑی لڑائی میں تبدیل ہوسکتا ہے، بھارتی آرمی چیف نے دھمکی دے دی، بھارت کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت نے دو ٹوک کہاہے کہ چین کیساتھ سرحدی تنازع کسی وقت بھی بڑی لڑائی میں

تبدیل ہوسکتا ہے ہندوستان لائن آف ایکچوئل کنٹرول (ایل اے سی) پر کسی طرح کی تبدیلی منظور نہیں کرے گا۔بھارتی میڈیا کے مطابق جنرل راوت نے جمعہ کے روز نیشنل ڈیفنس کالج میں ہندوستان کی قومی سلامتی۔آئندہ دہائی عنوان پر دو روزہ ویبینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین اور بھارت کے کمانڈر سطح کے مذاکرات ہورے ہیں لیکن مشرقی لداخ میں لائن آف ایکچوئل کنٹرول(ایل اے سی) پر صورتحال پرکشیدہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چین کی جانب سے قبضہ اور حملہ آور سرگرمیوں کے سبب ایل اے سی پر صورتحال کشیدگی کا شکار ہے۔ جنرل نے کہا ہندوستان کا واضح طور پر ماننا ہے کہ اسٹیٹس کو بحال کیا جانا چاہیے اور ہم ایل اے سی کو بدلنے کی کسی بھی حرکت کو منظور نہیں کریں گے۔سی ڈی ایس نے چین کے ساتھ تصادم کے جنگ کی شکل اختیار کرنے کا امکان کم بتایا لیکن یہ ضرور کہا کہ سرحد پر تصادم، قبضہ اور بلاوجہ فوجی سرگرمیوں سے بڑے تصادم کے امکان سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔ بھارت چین کشیدگی کے باعث ہزاروں فٹ کی بلندی پر دونوں افواج پہلی بار سردیوں میں بھی آمنے سامنے رہیں گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close