ن لیگ چھوڑنے والے منحرف سیاستدان عبدالقادر بلوچ کو کونسی سیاسی جماعت میں شمولیت کی دعوت دیدی گئی؟ لیگی قیادت میں تشویش کی لہر

لاہور(پی این آئی) پاکستان پیپلزپارٹی نے ن لیگ کے منحرف رہنماء عبدالقادر بلوچ کو پارٹی میں شمولیت کی دعوت دے دی، عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ مسلم لیگ ن سے الگ ہوچکا ہوں، آصف زرداری اور بلاول بھٹو کی پیشکش سے متعلق فیصلہ ساتھیوں کی مشاورت سے کروں گا۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ مجھے آصف

زرداری اور بلاول بھٹو نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کی دعوت دی ہے۔پیپلزپارٹی کی پیشکش سے متعلق فیصلہ ساتھیوں کی مشاورت سے کروں گا۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن سے عملی طور پر الگ ہوچکا ہوں۔ نوازشریف کے بیانیئے کے ساتھ مزید نہیں چل سکتے۔ مزید برآں مسلم لیگ(ن) کے منحرف صوبائی صدر لیفٹیننٹ جنرل(ر) عبدالقادر بلوچ نے آج اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ مسلم لیگ(ن) کی واپسی کی گنجائش موجود نہیں ہے پارٹی کے ساتھ کئی سال تک مخلص رہے اور فعال و متحرک بنانے میں کردارادا کیا تاہم اب حالات کو ناقابل واپسی بنا دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پارٹی کے ڈویژنل، ضلعی صدور و جنرل سیکرٹریز سمیت سنیئر رہنماؤں اور کارکنوں کا مشاورتی اجلاس (ہفتہ) کو میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کے سبزہ زار پر صبح 11 بجے منعقد ہوگا۔ جس میں آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے مشاورت اور فیصلے کئے جائیں گے۔ اجلاس میں پارٹی کے عہدیداروں، سنیئر رہنماؤں، ورکروں کی بڑی تعداد میں شرکت کی وجہ سے ایم پی اے ہاسٹل سے میڑوپولیٹن کارپوریشن میں مقام تبدیل کیا گیا ہے۔آج کے اجلاس میں ساتھیوں سے حتمی مشاورت کروںگا۔ جس کے بعد اجلاس کے فیصلوں سے متعلق پریس کانفرنس بھی کی جائیگی۔ یاد رہے عبدالقادر بلوچ نے سیاسی تحفظات کی بناء پرن لیگ کو خیرباد کہنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان تحفظات کا تعلق پی ڈی ایم کے کوئٹہ جلسے سے ہے۔ تاہم عبدالقادر بلوچ کا کہنا ہے کہ وہ نوازشریف کے ریاستی اداروں کے خلاف بیانیئے پر پارٹی چھوڑ رہے ہیں۔ جبکہ ن لیگی قیادت کا کہنا ہے کہ سردار ثناءاللہ زہری ان کے قبیلے کے سردار ہیں، جلسے میں ان کو دعوت اور کرسی نہ دینے پر ناراض ہوکر پارٹی چھوڑ رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close