اتحادی جماعت ق لیگ کی سن لی گئی ، وزیراعظم عمران خان نے اہم ہدایات جاری کر دیں

لاہور(پی این آئی) وزیراعظم عمران خان نے مسلم لیگ ق کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت کردی۔ وفاقی وزیر شفقت محمود نے کہا کہ مسلم لیگ (ق) ہماری اتحادی جماعت ہے، تحفظات دور کرنے کیلئے جلد ملاقات کریں گے، ہم اپنے اتحادیوں کو ساتھ لے کر چلیں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز

ظہرانے میں شرکت نہ کرنے پر ق لیگ کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت کردی ہے۔وزیراعظم نے اتحادیوں کے تحفظات دور کرنے اور ان کے مطالبات کو پورا کرنے کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دے رکھی ہے، کمیٹی میں وفاقی وزراء اسد عمر، پرویز خٹک اور چودھری سرور شامل ہیں۔ کمیٹی کے ارکان جلد اسلام آباد اور لاہور میں چودھری برادران سے ملاقاتیں کریں گے۔وفاقی وزیر شفقت محمود نے کہا کہ مسلم لیگ (ق) ہماری اتحادی جماعت ہے، تحفظات دور کرنے کیلئے جلد ملاقات کریں گے۔مزید برآں وزیراعظم عمران خان نے بھی سربراہ ق لیگ چودھری شجاعت کی خیریت دریافت کرنے کیلئے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔ چودھری شجاعت حسین کے صاحبزادے شافع حسین کو ٹیلیفون کیا، جس میں وزیراعظم عمران خان نے چودھری شجاعت کی خیریت دریافت کی۔ چودھری شافع حسین کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے چودھری شجاعت کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا وزیراعظم نے کہا کہ چودھری شجاعت سے محبت اور عزت کا رشتہ ہے۔چودھری شجاعت سے دیرینہ تعلقات ہیں، دعا ہے اللہ چودھری شجاعت حسین کو جلد صحتیابی عطا فرمائے۔ چودھری شافع حسین نے کہا کہ وزیراعظم نے چودھری شجاعت سے بات کرنے کی خواہش کی۔ لیکن آکسیجن ماسک کی وجہ سے وزیراعظم کی چودھری شجاعت سے بات نہیں ہوسکی۔ واضح رہے مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین کی آج صبح سانس کی تکلیف کے باعث اچانک طبیعت خراب ہوگئی تھی، جس پر انہیں سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے بھی سروسز ہسپتال میں جاکر چودھری شجاعت کی عیادت کی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close