واٹس ایپ نے صارفین کو خوش کر دیا، وہ سب آپشن دے دیئے جن کی خواہش کی جا رہی تھی

اسلام آباد (پی این آئی)واٹس ایپ نے صارفین کو خوش کر دیا، وہ سب آپشن دے دیئے جن کی خواہش کی جا رہی تھی، پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی سب سے بڑی موبائل ایپلیکیشن واٹس ایپ نے صارفین کی دیرینہ خواہش پوری کردی۔واٹس ایپ کے صارفین کو برسوں سے اسٹوریج کا مسئلہ درپیش تھا جس کے حل

کے لیے انہوں نے متعدد بار کمپنی سے مطالبہ بھی کیا تھا۔ اب کمپنی نے طویل عرصے بعد صارفین کی خواہش پوری کردی۔واٹس ایپ کی جانب سے صارفین کے لیے اضافی ڈیٹا ڈیلیٹ کرنے کی سہولت متعارف کرادی گئی۔ جس کے بعد صارف کے واٹس ایپ پر بھیجی جانے والی تصاویر، ویڈیو اورپیغامات ڈیلیٹ کرنا بہت آسان ہوگا۔ اس نئی سہولت کے بعد صارف کو یہ بھی معلوم ہوسکے گا کہ کس فائل نے کتنی جگہ گھیری ہوئی ہے۔صارف ہر چیٹ میں موجود پیغامات، تصاویر، ویڈیوز سمیت دیگر فائلیں علیحدہ علیحدہ منتخب کر کے ڈیلیٹ کرسکے گا۔واٹس ایپ کی جانب سے جاری ہونے والے ٹویٹ میں بتایا گیا ہے کہ ’ہم نے ڈیٹا کو دیکھنے، ڈیلیٹ اور اسٹوریج خالی کرنے کا عمل بہت آسان بنادیا‘۔واٹس ایپ کھول کر سینٹنگز میں جائیں اور پھر اسٹوریج اینڈ ڈیٹا پر کلک کریں جس کے بعد آپ کے سامنے اسٹوریج کا آپشن آجائے گا، اُس کے بعد اپنی مرضی سے فائلوں کا انتخاب کر کے انہیں ڈیلیٹ کردیں۔یاد رہے کہ دنیا بھر میں واٹس ایپ کے صارفین کی تعداد دو کروڑ سے تجاوز کرچکی ہے، حال ہی میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ اب واٹس ایپ پر یومیہ ایک کروڑ سے زائد پیغامات کا تبادلہ ہوتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں