اسلام آباد(پی این آئی)جے یو آئی ف کے رہنما حافظ حسین احمد کھل کر سامنے آگئے انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے لوگ اعتماد کے قابل نہیں ہیں، میں نے مولانافضل الرحمان سے بارہا دفعہ بات کی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ چند دنوں بعد جو ہمارے ساتھ یہ کرنے والے ہیں وہ جلد سامنے آجائے گا،سب کو پتا چل
جائے گا کہ میں غلط کہہ رہا ہوں کہ ٹھیک کہہ رہا ہوں۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے جے یو آئی ف کے رہنما حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ ایک بیانیہ جے یو آئی ف کا ہے اور دوسرا پی ڈی ایم کی گیارہ جماعتوں کا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی لیڈر باہر بیٹھ کر بیانیے پر انحصار کرے توپھر بات کرنا پڑتی ہے، نوازشریف نے کوئٹہ جلسہ میں ایک بیانیہ دیا تھا لیکن ا س سے پہلے پی ڈی ایم کے رہنماؤں کو اعتماد میں نہیں لیا گیا ۔ انہوںنے کہا کہ نوازشریف کے بیانیے کا بوجھ تو ان کی پارٹی کے لوگ بھی نہیں اٹھا پار ہے۔ رہنما جے یو آئی ف کا کہنا تھا کہ ہم نے اکتوبر میں آزادی مارچ کرنے کا فیصلہ کیا تھا ،پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے نومبر میں ساتھ آنے کا وعدہ کیا تھالیکن ان کا نومبر آج کے دن تک نہیں آسکا۔ انہوںنے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ میںنے مولانا فضل الرحمان سے بھی کئی بار بات کی ہے کہ یہ لوگ اعتماد کے قابل نہیں ہیں، میں نے اب تنگ آکر زبان کھولی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چند دنوں بعد جو ہمارے ساتھ یہ کرنے والے ہیں وہ جلد سامنے آجائے گا،سب کو پتا چل جائے گا کہ میں غلط کہہ رہا ہوں کہ ٹھیک کہہ رہا ہوں۔ یہ لو گ کبھی بھی استعفوں پر راضی نہیں ہوں گے ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں