کئی ماہ بعد ڈالر160کی حد سے نیچے آگیا، ایک ڈالر کتنے کی قدر کتنے روپے ہو گئی؟

لاہور (پی این آئی) کرونا وبا پھوٹنے کے بعد پہلی مرتبہ ڈالر کی قیمت 160 روپے کی سطح سے نیچے آگئی، پاکستانی روپے کی قدر میں مسلسل اضافہ جاری، انٹر بینک میں ڈالر 5 ماہ کی کم ترین سطح 159.97 روپے پر پہنچ گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی اور پاکستانی روپے کی

قدر میں اضافہ ہونے کا سلسلہ کئی روز سے جاری ہے۔منگل کے روز روپے کے مقابلے ڈالر 13 پیسے سستا ہوکر 160 روپے سے نیچے آگیا اور انٹر بینک میں ڈالر 5 ماہ کی کم ترین سطح 159.97 روپےپربند ہوا۔ ٹریڈنگ کے دوران ڈالر 5 ماہ کی کم ترین سطح 159.98 روپے پر آیا اور 159روپے 97 پیسے پر بند ہوا۔ بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز کاروباری ہفتے کے آغاز پر بھی ڈالر کی قیمت میں کمی ہوئی تھی جس کے بعد امکان ظاہر کیا گیا تھا کہ منگل تک ڈالر کی قیمت 160 روپے کی سطح سے نیچے آ جائے گی۔مزید بتایا گیا ہے کہ گزشتہ چند ہفتوں کے دوران ملکی کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کی قدر میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔ ایک ماہ کے دوران امریکی کرنسی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 4 روپے سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ کئی روز سے ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ ماہرین کے مطابق توقع سے زائد ترسیلات زر موصول ہونے کی وجہ سے کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ جبکہ امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی آ رہی ہے۔حکومت کی جانب سے حال ہی میں بیرون ممالک پاکستانیوں کیلئے روشن پاکستان ڈیجیٹل اکاونٹ متعارف کروایا گیا تھا۔ بیرون ممالک پاکستانیوں کی جانب سے اب بینکنگ چینلز کے ذریعے رقوم پاکستان بھیجی جا رہی ہیں، جس کی وجہ سے ناصرف ترسیلات زر میں اضافہ ہوا ہے، بلکہ ڈالر کی قیمت میں کمی بھی آ رہی ہے۔ واضح رہے کہ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں پاکستان کو ریکارڈ 7 ارب ڈالرز سے زائد ترسیلات زر موصول ہوئی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close