لاہور(پی این آئی)آمدنی سے زائد اثاثہ جات، رانا ثناء اللہ کی نیب میں پھر طلبی ہو گئی۔نیب نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں سابق وزیرقانون رانا ثنا اللہ کو 10 نومبر کو طلب کر لیا، رانا ثنا کو تمام دستاویزات بھی ساتھ لانے کی ہدایات دی گئی ہیں۔ نیب لاہور نے مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ کو 10 نومبر دوپہر 2 بجے
طلب کرلیا۔ نیب کی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم رانا ثنا اللہ سے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی تحقیقات کر رہی ہے۔ذرائع کے مطابق رانا ثنا اللہ کو تمام متعلقہ ریکارڈ ہمراہ لانے کی ہدایات کی گئی ہیں۔ رانا ثنااللہ اس سے قبل 10ستمبرکو نیب تحقیقاتی ٹیم کے روبرو پیش ہوئے تھے۔ذرائع کے مطابق رانا ثنا اللہ نے نامکمل دستاویزات فراہم کی تھیں،رانا ثنا اللہ کی فیصل آباد اورکلرکہار میں کروڑوں روپے کی جائیدادیں سامنے آئی ہیں۔ نیب رانا ثنا اللہ کے ساتھ ساتھ ان کے داماد اوراہل خانہ کے خلاف بھی اثاثہ جات کی تحقیقات کر رہا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں