کورونا کی دوسری لہر، سعودی عرب نے لاک ڈاؤن کے حوالے سے اہم اعلان کر دیا

ریاض(این این آئی )کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے حوالے سے سعودی عرب کی وزارتِ داخلہ کا کہنا ہے کہ ضرورت پڑی تو ملک میں لاک ڈاون کیا جائے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی وزارتِ داخلہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العلی کا کہنا تھا کہ مملکت میں لاک ڈاون کے نفاذ کا فیصلہ متعلقہ

کمیٹی کی سفارش پر ہو گا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ لوگ ایس او پیز کی پابندی نہیں کر رہے، ماسک نہیں پہن رہے، تقریبات میں بھی خلاف ورزیاں ہونے لگی ہیں۔واضح رہے کہ سعودی عرب کورونا وائرس کے کیسز کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 27 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے ۔سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 5 ہزار 437 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 48 ہزار 37 تک جا پہنچی ہے۔مملکت میں 7 ہزار 928 کورونا وائرس کے مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 755 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 3 لاکھ 34 ہزار 672 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں