رواں سال کے آخر میں گاڑیوں کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

اسلام آباد (پی این آئی )پاکستان کی فرسٹ آٹو ڈویلپمنٹ پالیسی21-2016 جون2021 کو ختم ہونے سے قبل کار بنانے والی کمپنیاں وفاقی حکومت اور مقامی سطح پر بڑھتی قیمتوں اور نئی آٹو پالیسی لانے کیلئے مذاکرات کریں گی ۔ ٹویوٹا انڈس موٹر کمپنی کے

چیف ایگزیکٹو آفیسر علی اصغر جمالی نے میڈیا سے بات چیت کے دوران کہا ہے کہ پاکستان میں ٹیکسز کی بھرمار کی وجہ سے کمپنیاں قیمتوں میں اضافہ کر رہی ہیں ، کم قیمتوں کا ریلیف عوام کو ٹیکسز میں کمی کی صورت میں مل سکتا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ موجود ہ ٹیکسز کو نیچے لانے کیلئے آٹو سیکٹر کی جانب سے ایک تجویز حکومت کو پیش کی گئی ہے اگر حکومت فیڈرل ایکسائز اور اضافہ کسٹم ڈیوٹیوں کو ختم کر دے تو مینو فیکچرزکاروں کی قیمتوں میں نمایا ں کمی آئے اور اس کا فائدہ ڈائریکٹ عوام اٹھا سکی گی ۔علی اصغر نے مزیدکہا ہے کہ حکومت نے دسمبر میں ٹیکسوں پر نظرثانی کرنے پر اتفاق کیا ہے، اب حکومت اور آٹو انڈسٹری آٹو پالیسی پر دوبارہ تبادلہ خیال کرے گی

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close