آذر بائیجان کی بڑی فتح، آرمینا سے ہزاروں ایکٹر رقبہ واگزار کرا لیا، پاکستان میں آذربائیجان کے سفیر علی علی زادہ کا خصوصی پیغام

اسلام آباد(پی این آئی)آذر بائیجان کی بڑی فتح، آرمینا سے ہزاروں ایکٹر رقبہ واگزار کرا لیا، پاکستان میں آذربائیجان کے سفیر علی علی زادہ کا خصوصی پیغام۔دوست ہمسایہ ملک آزر بائیجان نے آرمینا کے غاصبانہ قبضے سے اپنے بیشتر علاقے واگزار کروا لیےہیں ، جس میں ہزاروں ایکٹرپر پھیلا ہوا رقبہ ہے جو جنگلات

، پہاڑیوں اور زرعی زمین پر مشتمل ہے۔ اس حوالے سے پاکستان میں آزربائیجان کے سفیر علی علی زادہ نے اپنےسماجی رابظہ ویب سائٹ ٹوئٹر اکائونٹ سے اپنے پیغام کے ساتھ ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں وہ لکھتے ہیں کہ ہم نے اپنی وہ زمین واپس حاصل کر لی ہے جو ماضی میں ہماری تھی اور اب مسقتبل میں بھی آزربائیجان کی ہی رہے گی کیونکہ اس سے ہماری پشتوں سے محبت اور لگن وابستہ ہے۔پاکستان میں دوست ہمسایہ ملک آزربائیجان کے پاکستان میں سفیر علی علی زادہ نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جو ویڈیو جاری کی ہے اس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خصوبصورت سبزے سے لدی ہوئی زمین ، پہاڑیاں اور زرعی زمین ہے۔ہم اپنے ماضی اور مستقبل سے جڑی ہوئی زمین کو واپس حاصل کر پائے ہیںجس سے ہماری ثقافت۔ موسیقی،بزرگوں کی مٹی،پرکھوں کی دھرتی ہے ۔ہم واپس لوٹ رہے اس مٹی کی طرف جس کا ایک ایک ذرہ ہماری آمد کا منتظر تھا ،ہم واپس لوٹ رہے ہیں اپنی طر ف،اپنی روح کی طرف ،اپنے فخر اور مان کی طرف ،سلام مادر وطن، ہم واپس لوٹ رہے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close