اکٹھی پانچ چھُٹیوں کی خوشخبری سُنا دی گئی

دُبئی(پی این آئی) متحدہ عرب امارات میں مقیم تارکین وطن اور مقامی افراد کے لیے اس بار اکٹھی پانچ چھُٹیوں کی خوش خبری سُنا دی گئی ہے۔ جس کے باعث تفریح اورآرام کو ترستے افراد کی جی بھی کر تسلی ہو سکے گی۔ اماراتی حکومت کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ یکم دسمبر 2020ء سے 5 دسمبر تک تمام افراد کو

یوم، شہداء، یوم وطنی اور ہفتہ وار تعطیلات ہوں گی۔اس طرح انہیں اکٹھے پانچ روز کی چھُٹی ملے گی۔جس دوران لوگ اپنی فیملی کے ساتھ تفریحی مقامات کی سیر کر سکیں گے اور انہیں زیادہ سے زیادہ وقت دے پائیں گے۔ اماراتی حکومت کے مطابق یکم دسمبر کو یادگاری دن یعنی یومِ شہدا کی چھُٹی ہو گی۔ یہ تعطیل امارات کی سرحدوں، سلامتی اور مفادات کے تحفظ کی اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کی یاد میں منائی جاتی ہے۔جس کے بعد اگلے دو روز 2 دسمبر اور 3 دسمبر کو یو اے ای کا 49واں نیشنل ڈے (یومِ وطنی)ملی جوش و جذبے سے منایا جائے گا۔یومِ وطنی اماراتی ریاستوں کے ایک مملکت میں ڈھل جانے کا دن ہے۔ اس موقع پرمختلف علاقوں میں آتش بازی کے شاندار مظاہرے ہوں گیا، فوجی پریڈ ز اور رنگا رنگ تقریبات بھی منعقد ہوں گی۔یومِ وطنی صرف اماراتی عوام ہی نہیں بلکہ غیر ملکی افراد بھی پورے جوش و خروش سے مناتے ہیں۔جس سے ان کی امارات سے محبت کا اظہار ہوتا ہے۔ اماراتی حکومت کے اعلان کے مطابق یکم دسمبر 2020ء (بروز منگل) تمام افراد کو یومِ شہداء کی عام تعطیل، 2 اور 3 دسمبر(بُدھ اور جمعرات) کو نیشنل ڈے کے موقع پر بھی 2 روز کی تعطیل ، اورپھر جمعة المبارک اور ہفتہ کے روز ہفتہ وار تعطیل ہو گی۔ اس بارتمام افراد کو آرام اور تفریح سے لطف اندوز ہونے کا بھرپور موقع میسر آنے والا ہے۔ خصوصاً بچوں میں اس اعلان کے بعد خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close