امریکا بھی پاکستان کے ڈگر پر چل نکلا، ٹرمپ نے پولنگ کے فوری بعد انتخابی نتائج چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا پولنگ ختم ہوتے ہی گنتی روکنے کیلئے قانون کا راستہ اپنائیں گے، ووٹرز انتخابی دن کا انتظار کی بجائے اپنا ووٹ کاسٹ کردیں

واشنگٹن(آئی این پی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پولنگ ختم ہونیکے فوری بعد وہ انتخابی نتائج چیلنج کردیں گے۔امریکی صدرٹرمپ نے شمالی کیرولینا میں انتخابی ریلی میں شرکت سے قبل کہا کہ پولنگ ختم ہونے کے فوری بعدبیلٹس کی گتنی روکنے کیلئے اپنے وکلا کیساتھ قانون کا راستہ اپنائیں گے۔انہوں نے

الیکشن کیبعد ووٹوں کی گنتی کو خوفناک چیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کے بعد نتائج کیلئے طوالت مناسب نہیں ہے۔ٹرمپ نے کہا تھا کہ ووٹرز کو چاہیے کہ وہ انتخابی دن کا انتظار کرنے کے بجائے اپنا ووٹ پہلے ہی کاسٹ کردیں۔واضح رہے کہ 3نومبر کو امریکا میں 59 واں صدارتی انتخاب ہے جس میں امریکی صدر ٹرمپ دوسری مرتبہ صدارت کے امیدوار ہیں جبکہ ان کے حریف ڈیموکریٹس کے جوبائیڈن ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close