اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی کے سابق اسپیکر ایاز صادق نے ابھی نندن سے متعلق بیان پر آرمی چیف کا نام نہیں لیا ، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی پر بات کی جس کی وجہ سیاسی مخالفت ہے۔وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے بھارت کے ٹی
وی چینل سے گفتگو میں سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنی تقریر 26 فروری کے واقعے سے متعلق کی ہے جب بھارت نے پاکستان کی حدود میں داخل ہونے کی جرات تھی اور ہم نے اس کا جواب دیا تھا۔بھارتی ٹی وی کے میزبان سے انہوں نے کہا کہ ہمارے جے ایف تھنڈر جہاز نے بھارت کے اندر گھس کر ابھی نندن کو بھی پکڑا تھا اور آپ کے جہازوں کو بھی تباہ کیا تھا، مجھے امید ہے آپ آئندہ ایسی حرکت نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ 14 تاریخ کو پلواما میں جو ہوا تھا وہ دہشت گردی تھی اور اس پر وزیراعظم عمران خان نے بھی بات کی، ہم نے پیش کش کی تھی کہ ہمارے ساتھ بیٹھیے اور ثبوت دیجیے تاکہ اس کی تفتیش کی جائے لیکن ایسا نہیں کیا۔فواد چوہدری نے کہاکہ پاکستان میں بھارت کو لے کر زیادہ اشتعال نہیں پھیلایا جاتا لیکن بھارت میں مودی کی حکومت آئی ہے بہت زیادہ اشتعال انگیزی آئی ہے، چین سے جنگ لڑنے اور پاکستان جنگ لڑنے، بنگلہ دیش اور نیپال سے جنگ لڑنے کی بات کرتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ بھارت میں جن لوگوں کو میں جانتا ہوں وہ اتنے اشتعال پسند تو نہیں اور لڑنا نہیں چاہتے لیکن مجھے سمجھ نہیں آتی کہ بھارت میں ایک حلقہ ہر وقت جنگ اور لڑائی میں پڑنا چاہتا ہے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں