عبدالقادر بلوچ نے مسلم لیگ (ن)فوج مخالف بیانات پر نہیں بلکہ دراصل کیوں چھوڑی؟ پرویز رشید نے حیران کن دعویٰ کر دیا

لاہور(پی این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے صدر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ کے پارٹی بیانئے کی مخالفت اور نون لیگ سے علیحدگی کی خبروں پر سینیٹر پرویز رشید نے میدان میں آتے ہوئے ایسی بات کہہ دی ہے کہ ہر کوئی حیران رہ جائےتفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن میں اختلاف کی خبروں اور

مرکزی رہنما لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ کی جانب سے پارٹی بیانئے کی مخالفت اور الزامات کے بعد مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما سینیٹر پرویز رشید نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پراپنے ٹویٹ میں عبد القادر بلوچ کے پارٹی چھوڑنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ “عبد القادر بلوچ کی پارٹی سے علیحدگی پارٹی بیانیے سے اختلاف کی وجہ سے ہوتی تو وہ پارٹی اجلاسوں میں اتفاق نہ کرتے اور اپنے اختلاف بھی بیان کرتے، علیحدگی کی وجہ جمہوری نہیں، قبائیلی ہے کہ میرے سردار کو جلسے میں شرکت کی دعوت اور کرسی کیوں نہ ملی۔ یاد رہے کہ عبدالقادر بلوچ نے مسلم لیگ ن چھوڑنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا تھا کہ “اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے پلیٹ فارم سے افواج پاکستان کے خلاف نازیبا زبان استعمال کی گئی، افواجِ پاکستان کو ادارے کے طور پر نشانہ بنانا قبول نہیں ہے، مسلم لیگ ن سے علیحدگی کی واحد وجہ فوج کے خلاف بیانیہ ہے، میں خود فوجی رہا ہوں، یہ سب ناقابل برداشت ہے، مستقبل کی سیاست کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا اور نہ ہی میرے پاس اتنے وسائل ہیں کہ مسلم لیگ کا کوئی اور دھڑا بناؤں،اس لئے ہوسکتا ہے کہ کسی جماعت میں شمولیت اختیار کروں یا پھر سیاست سے ہی کنارہ کشی اختیار کرلوں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close