ملک میں کسی قسم کا تصادم نہیں چاہتے، مسلم لیگ (ن)نے حکومت کو صلح کا پیغا م بھجوا دیا

لاہور (پی این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے حکومت کو مذاکرات کی تجویز دے دی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ ملک میں کسی قسم کا تصادم نہیں چاہتے ہیں۔ حکومت چاہتی ہے تو مذاکرات کیے جا سکتے ہیں لیکن اگر تصادم کا راستہ اپنایا گیا تو نتائج اچھے نہیں ہوں

گے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے الیکشن رولز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے گلگت بلتستان میں تقریر کی۔وزیراعظم نے قوانین کی خلاف ورزی کی ہے، گلگت صوبہ بننا چاہیے لیکن وزیراعظم کا بیان سیاسی تھا، جو کہ الیکشن رولز کی خلاف ورزی ہے ۔ مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر نے کہا کہ مریم نواز آئیندہ چند دنوں میں گلگت بلتستان کادورہ کریں گی ۔ پاکستان مسلم لیگ نواز کسی قسم کا تصادم نہیں چاہتی لیکن حکومتی وزراء کے بیانات مذاکرات کی راہ میں حائل ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کو چاہیے کہ وزیراعظم کی گلگت میں تقریر کا نوٹس لے ۔ واضح رہے کہ گلگت کے یوم آزادی کے موقع پر وزیراعطم عمران خان نےگلگت بلتستان کو عبوری صوبائی حیثیت دینے کا بھی اعلان کیا اور کہا کہ الگ صوبہ گلگت بلتستان کے عوام کا مطالبہ تھا، عوامی مطالبے کے پیش نظر گلگت کو الگ صوبہ بنائیں گے، الیکشن کی وجہ سے ابھی گلگت پیکج پر بات نہیں کرسکتا، جلد گلگت کے عوام کو خوشخبری ملے گی اس موقع پر وزیراعظم نے گلگت کو عبوری صوبائی حیثیت دینے کا بھی اعلان کیا ۔انہوں نے کہا کہ جب تک وزیراعظم رہوں گا یکم نومبر گلگت بلتستان کے عوام کے ساتھ گزارا کروں گا۔ میں پہلی مرتبہ 15 برس کی عمر میں گلگت بلتستان آیا تھا اس وقت قراقرم ہائی وے بن رہی تھی۔ گلگت بلتستان کے عوام کو بھی دوسرے صوبوں کی طرح مکمل آزادی ہوگی۔ ہمارا مقصد ملک سے مہنگائی کو ختم کرنا ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں