نواز شریف کے بیانئے کی مخالفت، مریم نواز نے سابق فوجی اور اہم ن لیگی رہنما عبدالقادر بلوچ کو کیا مشورہ دیدیا؟

لاہور (پی این آئی) لاہور میں مسلم لیگ کے رہنماؤں کے اجلاس میں مریم نواز نے صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے صدر عبدالقادر بلوچ کا کوئٹہ جلسے کے حوالے سے بیانات کا نوٹس لیتے ہوئے انہیں عہدہ چھوڑنے کا مشورہ دے دیا ہے ۔ پارٹی اجلاس میں دیگر سینیئر رہنماؤں نے بھی صدر بلوچستان مسلم لیگ (ن)

کو پارٹی عہدہ چھوڑنے کا مشورہ دیا۔اس موقع پر جمال شاہ کاکڑ کو مسلم لیگ (ن) بلوچستان کا جنرل سیکرٹری منتخب کیاگیا، اجلاس میں جمال شاہ کاکڑ نے صوبے میں اپنی تنظیم سازی مکمل کی۔ لاہور میں شیر جوان موومنٹ شروع کرنے سے قبل اجلاس میں پارٹی رہنماؤں نے شرکت کی جن میں سردار ایاز صادق، رانا ثناءاللہ ، مریم اورنگزیب سمیت دیگر سینیئر رہنما شامل تھے ۔واضح رہے کہ مسلم لیگ ن بلوچستان کے صدر لیفٹیننٹ جنرل ر عبدالقادر بلوچ نے کچھ تحفظات کی بناء پرصدارت سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا تھا۔عبدالقادر بلوچ پی ڈی ایم کے جلسے میں سابق وزیر اعلیٰ ثناء اللہ زہری کو نہ بلانے پر ناراض ہیں۔ ن لیگ کی جانب سے ثناء اللہ زہری کو جلسے میں اس لیے شرکت کی دعوت نہیں دی گئی کہ ثناء اللہ زہری اور اخترمینگل کے درمیان اختلافات چل رہے ہیں، جس کے باعث ن لیگی قیادت نے پی ڈی ایم کے پلیٹ پر کسی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کیلئے ثناء اللہ زہری کو دعوت نہیں دی۔ ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ن لیگ کو اس سے پہلے بھی ثناء اللہ زہری سے اختلاف ہیں۔ نوازشریف کے منع کرنے کے باوجود ثناء اللہ زہری نے بلوچستان کی وزارت اعلیٰ سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ثناء اللہ زہری کے خلاف تحریک عدم اعتماد آئی تو انہوں نے پہلے ہی استعفیٰ دے دیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close