کرونا کا نیا اور بھیانک اثرسامنے آ گیا، مریض اچانک قوت سماعت سے محروم ہونے لگے، ماہرین پریشان

لندن(آئی ا ین پی ) برطانیہ میں مہلک وبا کروناوائرس کا شکار ہونے والا مریض اچانک وقت سماعت سے محروم ہوگیا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کرونا مریضوں میں دیگر سنگین اثرات کی شکایات سامنے آچکی ہیں لیکن کسی مریض کی اچانک قوت سماعت سے محرومی نے ماہرین کے لیے بھی

چیلنج کھڑا کردیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں ایک 45 سالہ شہری وبا کا شکار ہونے کے بعد اپنی سماعت سے محروم ہوا، سماعت سے محرومی یہ ایک پرانا مرض ہے جو کان، ناک اور گلے کی بیماریوں میں شمار کیا جاتا ہے، لیکن کرونا مریض میں یہ مسئلہ ماہرین کے لیے بھی تشویش کا باعث بن چکا ہے۔ کرونا وائرس انسان کے ذائقے کی حس اور دیگر جسم کے اندونی اور بیرونی حصوں پر آور ہوکر انہیں شدید متاثر کرتا ہے لیکن ابھی تک کسی تحقیق میں یہ بات سامنے نہیں آئی کہ یہ وائرس قوت سماعت پر بھی اثر انداز ہوتا ہے۔ برطانیہ میں سننے کی صلاحیت سے محروم ہونے والا یہ چوتھا مریض ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں