پاکستان میں فرانس کی ادویات استعمال نہ کرنے کا اعلان

اسلام آباد(پی این آئی )جنگ صرف ہتھیاروں سے ہی نہیں بلکہ قلم اور تجارت کے ذریعے بھی کی جا سکتی ہے ۔ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے پرنسپل ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہاہے کہاکہ فرانس کی مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جائے اور فرانس کی ادویات کو بھی

استعمال نہیں کیا جائے گا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ نبی کریمؐ کی ذات پر گستاخی کی پرزور مذمت کرتے ہیں ۔ دنیا کے مختلف ممالک مسلمانوں کے جذبات کو چھلنی کرنے کیلئے ایسی ناپاک جسارت کرتے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا ہمارے دل و جان سے حضرت محمدؐ کی محبت کو کسی صورت کم نہیں کیا جا سکتا ۔ فرانسیسی اخباری رسالہ ایسی ناپاک کوششیں کرتا ہے اور دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات مجروع ہوتے ہیں ۔ ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہ ہے کہ جنگ لڑنے کیلئے ہتھیاروں کی ہی نہیں بلکہ قلم اور تجارت کے ذریعے بھی فتح حاصل کی جا سکتی ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close