لندن (این این آئی )برطانوی وزیر اعظم نے ملک میںچارہفتے کے طویل لاک ڈاون کا اعلان کر دیا ہے ۔غیرملکی خبررساں ابورس جانسن نے کہا کہ شہری صرف ضروری کام سے گھر سے باہر جاسکیں گے، سپر مارکیٹس، اسکولز، کالجز اور یونیورسٹیز کھلی رہیں گی۔ ریسٹورنٹس، بار اور غیر ضروری اشیا کی دکانیں 2
دسمبر تک بند رہیں گی۔برطانوی وزیر اعظم نے کہا کہ کورونا کی دوسری لہر سے بہت زیادہ اموات کے خدشے پر حکومت نے لاک ڈاون کا فیصلہ کیا۔کورونا سے برطانیہ میں اموات کی تعداد 46 ہزار 500 سے زائد ہوچکی ہے جبکہ 10 لاکھ سے زیادہ مریض رپورٹ ہوچکے ہیں۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں