بھارتی پائلٹ ابھی نندن سے متعلق ایاز صادق کا بیان بالکل درست تھا، ن لیگی قیادت ایاز صادق کے ساتھ کھڑی ہو گئی

لاہور(پی این آئی)بھارتی پائلٹ ابھی نندن سے متعلق ایاز صادق کا بیان بالکل درست تھا، ن لیگی قیادت ایاز صادق کے ساتھ کھڑی ہو گئی، پاکستان مسلم لیگ نواز کے مرکزی جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے کہا ہے کہ بھارتی پائلٹ ابھی نندن سے متعلق ایاز صادق کا بیان بالکل درست تھا۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے

احسن اقبال نے کہا کہ بھارتی پائلٹ کو چھوڑنا ہی تھا تو دو سے چار روز انتظار کرلیا جاتا۔ ہم پاکستان کے تمام اداروں کا احترام کرتے ہیں۔ ادارے تبھی مضبوط ہونگے جب آئین کے مطابق چلیں۔کوئٹہ میں پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ کے جلسے میں ن لیگ کی صوبائی قیادت کو مدعو نہ کرنے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر مینگل اور ن لیگی رہنما ثنا اللہ زہری کے درمیان ایک تنازعہ ہے۔ ہم نہیں چاہتے تھے کہ ثنا اللہ زہری جلسے میں شریک ہوں۔ایک اور سوال کے جواب میں احسن اقبال نے کہا ن لیگ کے رہنما عبدالقادر بلوچ استعفیٰ دینا چاہیں تو انکی مرضی ہے۔ مسلم لیگ ن پاکستان کے آئین کی محافظ ہے۔ ہمارا بیانیہ آئینی شکنی کے خلاف ہے۔انہوں نے کہا کہ سیاست ہم کر رہے ہیں لیکن بغاوت حکومت کر رہی ہے۔ پاکستان کے انتخاب کو غیر متنازعہ ہونا چاہیے۔ مسلم لیگ ن اپنے بیانیے پر چٹان کی طرح متحد ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close