مسلم لیگ (ن)کو ایک اور بڑا دھچکا لگ گیا، نواز شریف کا بیانیہ مسترد، جنرل ریٹائرڈ عبدالقادر بلوچ کے بعد ایک اور اہم رہنما نے پارٹی چھوڑ دی

اوکاڑہ(پی این آئی)سابق پارلیمانی سیکرٹری برائے دفاع اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سابق ایم این اے سردار منصب علی ڈوگر نے پارٹی کے موجودہ بیانیئے کو شرمناک قرار دیتے ہوئے مسلم لیگ ن چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔تفصیلات کے مطابق پاکپتن سے مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر دو مرتبہ رکن قومی اسمبلی منتخب ہونے

والے سابق سیکرٹری برائے دفاع سردار منصب علی ڈوگر نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف کے ملک دشمن بیانیے کا ساتھ نہیں دے سکتا، مسلم لیگ(ن)کے ساتھ اپنی 25سالہ رفاقت کو آج قربان کر رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج اس ملک کی حفاظت کی ضامن ہے، ہم پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں۔سردار منصب ڈوگر کا کہنا تھا کہ سابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے بیان سے دلی دکھ ہوا،اُنہوں نے پتا نہیں کس کی خوشنودی کے لئے پاک فوج کی فتح کو بدلنے کی کوشش کی ہے آپ میاں نواز شریف کی خوشامد کر کے سپیکر بن گئے حالانکہ آپ اس کے اہل نہیں تھے،ایاز صادق کا بیان انتہائی شرمناک ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close