سندھ میں میرپور ماتھیلو کی معروف شخصیت نے اسلام قبول کر لیا، 12 ربیع الاول کی برکت سے روشنی ملی

میرپور ماتھیلو (این این آئی)میرپور ماتھیلو کے ایڈووکیٹ و ہومیوپیتھی ڈاکٹر صوفی چندر بھان ، مسلمان ہوگئے، تفصیلات کے مطابق میرپور ماتھیلو شہر سے تعلق رکھنے والے ہومیوپیتھی ڈاکٹر و ایڈووکیٹ صوفی چندر نے 12 ربیع الاول کے دن درگاہ عالیہ بھرچونڈی شریف ڈہرکی پہنچ کر اسلام قبول کر لیا ، درگاہ

بھرچونڈی شریف ڈہرکی کے میاں جاوید احمد نے انہیں کلمہ طیبہ پڑہا کر مسلمان کیا اس موقع پر اس کا اسلامی نام محمد علی رکھا گیا ، نومسلم محمدعلی نے بتایا کہ وہ اسلامی تعلیمات سے متاثر تھا اور کافی عرصے سے دینی علوم بھی حاصل کررہا تھا اس پر دائرہ اسلام میں داخل ہونے کے لئے کسی کا کوئی دبا نہیں، اس موقع پر سابق رکن قومی اسمبلی میاں عبدالحق عرف میاں مٹھو نے کہا کہ اپنی رضا خوشی سے آنے والے غیر مسلم مرد و خواتین کو مسلمان کرتے ہیں کسی کو آج تک زبردستی مسلمان نہیں کیا کیونکہ اسلام میں سختی نہیں اگر ہم سختی کرتے تو ہمارے گرد و نواح میں ہزاروں غیر مسلم رہتے ہیں ان کو مسلمان کرتے، ہم پر یہ الزام غلط لگایا جاتا ہے کہ ہم نوجوان لڑکیوں کو زبردستی مسلمان کرتے ہیں جو کہ سراسر جھوٹ ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close