سندھ میں نیب کا ایکشن، کرپشن کے ذریعے لوٹے گئے 35 ارب روپے برآمد کیے گئے

کراچی (این این آئی)سندھ میں اربوں روپے کی کرپشن پر نیب نے بڑا ایکشن کرتے ہوئے صوبے میں 2 سال کے دوران کرپٹ عناصر کی جانب سے لوٹے گئے 35 ارب روپے برآمد کرلیے۔نیب حکام کے مطابق 35 ارب روپے برآمد کر کے سندھ حکومت کے حوالے کر دیئے۔ سندھ حکومت کے افسران، سیاسی شخصیات،

ٹھیکیداروں نے اعتراف جرم کرلیا۔ جعلی اکانٹس کیسز میں 23 ارب برآمد کر کے سندھ حکومت کے حوالے کیے گئے جبکہ چینی کرپشن کیس میں 10 ارب برآمد کر کے بھی سندھ حکومت کے حوالے کیے گئے۔پی ایس او کرپشن کیس میں ایک ارب 27 کروڑ روپے برآمد کیے گئے جبکہ منظور قادر کاکا کیس میں ایک ارب روپے برآمد ہوئے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں