ترکی میں شدید زلزلہ، پاکستان نے ترک بھائیوں کی مدد میں پہل کر دی، ترکی کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی

اسلام آباد(پی این آئی) پاکستان نے ترکی میں زلزلے کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جمعہ کو جاری بیان کے مطابق حکومت پاکستان اور پاکستان کے عوام نے ازمیر شہر اور گرد و نواح میں خوفناک زلزلہ کے باعث ہونے والے جانی نقصان پر

گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ترجمان نے کہا کہ ہماری نیک تمنائیں اور دعائیں قدرتی آفت کا شکار ہونے والے متاثرین کے ساتھ ہیں۔ ہم زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیشہ کی طرح پاکستانی عوام اپنے ترک عوام کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں اور ان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ حکومت پاکستان دکھ کی اس گھڑی میں اپنے ترک بھائیوں کو ہر ممکن مدد اور تعاون فراہم کرنے کے لئے تیار ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close