سب پاکستانی دعا کریں، پاکستان کے عزیز ترین دوست اسلامی ملک میں 7 کی شدت کا زلزلہ، عمارتیں منہدم، بڑے پیمانے پر ہلاکتوں کا خدشہ

انقرہ (پی این آئی) پاکستان کے عزیز ترین دوست اسلامی ملک میں 7 کی شدت کا زلزلہ، عمارتیں منہدم، بڑے پیمانے پر ہلاکتوں کا خدشہ ،ترکی میں 7.0 شدت کا زلزلہ آیا ہے جس کے نتیجے میں متعدد عمارتیں منہدم ہونے کی اطلاعات ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلہ ترک شہر ازمیر کے گردو نواح میں آیا جس کی شدت

امریکی ریکٹر اسکیل کے مطابق 7.0 ریکارڈ کی گئی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق زلزلہ کی گہرائی 16.5 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی، زلزلے کے جھٹکے ترکی کے مغربی ساحل پر محسوس کیے گئے۔ زلزلوں کے جھٹکے بلغاریہ اور یونان میں بھی محسوس کیے گئے۔برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق زلزلے کے باعث ہلاکتوں کا خدشہ ہے، ترکی اور یونان فالٹ لائن پر موجود ہیں جہاں پر اکثر اوقات زلزلے آتے رہتے ہیں۔ترک خبر رساں ادارے اناطولیہ کے مطابق استنبول کے گورنر کا کہنا ہے کہ زلزلے کے جھٹکے استنبول میں بھی محسوس کیے گئے، تاحال کوئی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئے۔ترک میڈیا کے مطابق ساحلی علاقوں کے قریب سمندر میں پانی کی سطح بلند ہوگئی ہے جبکہ یونان کے ساموس جزیرے میں سیلابی صورتحال ہے اور کئی مکانات منہدم ہوگئے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close