یکم نومبر تک بارشوں اور برفباری کی پیشنگوئی کر دی گئی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا ایک اور کمزور سلسلہ آج سے ملک کے انتہائی شمالی علاقوں میں داخل ہوگا۔آج سے یکم نومبر کے بالائی خیبرپخونخوا اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں یا چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور 7 سے 8 ہزار فٹ بلندی پر برف باری کا امکان ہے۔

کشمیر کے بھی چند مقامات پر اس دوران ہلکی بارش / برف باری ہوسکتی ہے۔ وسطی خیبرپخونخوا اور بالائی پنجاب میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہیگا مغربی ہواؤں کے سلسلے کے بعد درجہ حرارت میں مزید کمی متوقع ہے۔مشرقی پنجاب میں اسموگ کی شدت میں آج اضافہ ہوگا جبکہ مغربی ہواؤں کے سلسلے کے دوران وقتی طور پر کمی ہوسکتی ہے- نومبر کے مہینے میں اسموگ کی شدت نمایاں اضافہ ہوسکتا ہے-

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں