پنجگور میں انٹرنیٹ سروس کی لوڈ شیڈنگ شروع کر دی گئی، صارفین پریشان

پنجگور ( پی این آئی )پنجگور کے علاقے تسپ اور عیسئ ایکسچینج سے منسلک علاقوں میں پی ٹی سی ایل کے نیٹ سروس نے بجلی کی طرح لوڈ شیڈنگ شروع کر دی ہے تفصیلات کے مطابق پنجگور کے علاقے تسپ اور عیسئ ایکسچینج سے منسلک علاقوں بونستان عیسئ تسپ سریقلات خدابادان سراوان جوکہ پنجگور کا

سب سے بڑا علاقہ ہے جب سے ان علاقوں کے نیٹ سروس کو تربت کے علاقے سے منسلک کیا گیا ہے نیٹ سروس کی سست رفتاری باربار منقطع ہونا معمول بن گیا ہے اب ںجلی کی طرح لوڈ شیڈنگ شروع کر دی ہے پنجگور میں موبائل ڈیٹا بند ہے اور لوگ صرف پی ٹی سی ایل کے ڈی ایس ایل نیٹ سروس پر انحصار کررہے ہیں مگر پنجگور کے مزکور علاقوں میں نیٹ سروس کی خرابی معمول بن گیا ہے دوسری جانب پی ٹی سی ایل ریونیو کے مد میں علاقے سے سالانہ کروڑوں روپے حاصل کررہا ہے اور اس کے باوجود صارفین سہولیات سے محروم ہیں علاقے کے عوامی حلقوں اور صارفین نے اپیل کی ھے کہ پنجگور کے ان علاقوں میں نیٹ سروس کی بہتری کے لیے اقدامات کیے جائیں۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں