موجودہ حکومت پانچ سال پورے کر ے گی یا نہیں؟ پیشنگوئی کر دی گئی

کراچی(پی این آئی)وفاقی وزیرعمرایوب نے دعوی کیا ہے کہ ہماری گورنمنٹ پانچ سال تک رہے گی۔ پاکستان کی عوام نے میڈیٹ دیا ہے، ایک صوبے کی نہیں پورے ملک کی بات کریں گے۔ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے بجلی کے غلط منصوبے بنائے۔نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیر برائے توانائی نے گورنر سندھ عمران

اسماعیل کے افسران وتاجروں سے اجلاس کے بعد سرکٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری اتحادی پارٹیاں یہاں کی عوام کی خدمت کے لیئے تیار ہیں کیونکہ سابقہ حکومتوں نے اداروں کو ختم کردیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ ہم لوگ فیڈریشن ہیں کسی ایک صوبے نہیں پورے ملک کی بات کریں گے کیونکہ پی ٹی آئی کو پاکستان کی عوام نے مینڈیٹ دیا ہے۔ہمیں جب حکومت ملی تو ملک میں بحران تھا کیونکہ پیپلزپارٹی نے جب حکومت چھوڑی تب ملک میں صرف دو مہینے کا زرمبادلہ تھا جب ن لیگ نے حکومت چھوڑی تو صرف دو ہفتوں کا زرمبالہ چھوڑا تھا۔مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی نے بجلی کی غلط منصوبے بنائے جس کی وجہ سے توانائی کا بحران پیدا ہوا۔وفاقی وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ سندھ کی گیس خسارے میں جاررہی ہے سندھ میں گیس کی قلت پیدا ہونے جارہی ہے اور اس کے لئے روس کے ساتھ گیس کے حوالے سے معاہدہ کرنے جارہے ہیں کیونکہ گیس کے نئے ذخائر ابھی مزید دریافت کریں گے جس میں پانچ سال لگ سکتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ گیس کے معاملے پر ہمیں فیصلے جلد کرنے ہوں گے۔سندھ حکومت سستی کا مظاہرہ کررہی ہے جبکہ گیس کے حوالے سے وزیراعظم نے بھی بات کی ہے۔عمر ایوب نے کہا کہ پی ڈی ایم جلسے شوق سے کرے لیکن اگر وہ پاکستان کے بارے میں غداری کی باتیں ہم نہیں چھوڑیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close