سعودی عرب کا کفیل سسٹم ختم کرنے کا اعلان پاکستانیوں سمیت غیر ملکیوں کو زبردست خوشخبری سنا دی گئی

ریاض (پی این آئی )لاکھوں پاکستانیوں سمیت تارکین وطن اب کسی کفیل کے ہاتھوں یرغمال نہیں ہونگے ، سعودی حکومت نے بڑی خوشخبری سنا دی ۔ سعودی مملکت اگلے ہفتے کفالہ سسٹم کے خاتمے کا اعلان کرنے والی ہے اس نظام کا خاتمے 2021ءکے ابتدائی چھ ماہ میں ہو جائے گا ۔ سعودی حکومت کے اقدام کی وجہ 10لاکھ غیر ملکیوں بڑا فائدہ ہو گا

اور ان کی سب سے بڑی پریشانی حل ہونے جارہی ہے جس کا انہیں کئی سالوں سے انتظار تھا ۔تفصیلات کے مطابق سعودی عرب نے کفالہ کے نام سے مشہور غیر ملکی کارکنوں کی اسپانسرشپ کے نظام کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس کی جگہ آجروں اور ملازمین کے مابین ایک نیا معاہدہ تشکیل دیا جائے گا۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خبر رساں ایجنسی رائٹرز نے عربی زبان کے آن لائن معاشی اخبار ’معال‘ کا حوالہ دیتے ہوئے اپنی رپورٹ میں کہا کہ ریاست میں 7 دہائیوں سے رائج نظام کفالہ عام طور پر غیر ملکی کارکنوں کو ایک آجر کے ساتھ باندھتا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کفالت کے نظام کے خاتمے کا مقصد بھی مضبوط معاشی نمو کے پہلو کو مزید آگے بڑھانا اور تجارتی سرگرمیوں کو توسیع دینا ہے کیونکہ نیا رہائشی نظام غیر ملکیوں کو نقل و حرکت کی آزادی، رہائش کے اجرا کے حقوق اور اپنے رشتہ داروں کے لیے ویزا کے حصول کے مواقع فراہم کرتا ہے جس کے نتیجے میں ریاست میں مزید سرمایہ آئے گا۔جبکہ اس حوالے سے سعودی وزارت برائے انسانی وسائل و سماجی بہبود کی جانب سے اگلے ہفتے کفالت نظام کے خاتمے کا اعلان کر دیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close