سڈنی (این این آئی)سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل جانسن کا ریٹائرمنٹ کے بعد ڈپریشن کا شکار ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ایک انٹرویو میں سابق فاسٹ بولر کے مطابق کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد زندگی بہت مشکل رہی، اچانک آپ کے پاس کرنے کو کچھ نہیں ہوتا، ایسا لگتا ہے کہ آپ نے مقصد کھو دیا۔مچل جانسن نے کہا
کہ ریٹائرمنٹ کے بعد خود پر اعتماد سے متعلق مشکل کا سامنا رہا لیکن اب بہتری کی طرف گامزن ہوں۔انہوں نے بتایا کہ ریٹائرمنٹ کا فیصلہ مشکل رہا اور اس نے مجھے ڈپریشن کا شکار کیا۔سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر کا کہنا ہے کہ میں نے دو برس سے کرکٹ نہیں کھیلی لیکن اب ڈپریشن سے نمٹ لیا ہے اور اب آگے دیکھ رہا ہوں۔انہوںنے کہاکہ دماغ متحرک رکھنے کے لیے خود کومصروف رکھ رہا ہوں۔خیال رہے کہ ایشز 14-2013 کے ہیرو مچل جانسن نے 2015 میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا لیکن لیگز کرکٹ جاری رکھی تھیں۔پھر اگست 2018 میں انہوں نے ہر قسم کی کرکٹ سے ریٹارمنٹ کا اعلان کر دیا تھا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں