اسلام آباد (پی این آئی) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ گزشتہ دو ماہ کے دوران ڈالر سات روپے سستا ہوگیا ، تجارتی خسارہ سر پلس ہوگیا اور زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ گئے ہیں۔ جبکہ اپوزیشن حکومت کیخلاف سڑکوں پر نکلی ہوئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر شیئر کیے گئے پیغام میں شہباز گل نے کہا کہ ’’گزشتہ دو ماہ کے دوران ڈالر سات روپے سستا ہوگیا اور روپیہ اس کے مقابلے میں تگڑا ہوگیا ہے،تجارتی خسارہ سر پلس ہوگیا ، زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ گئے ، بیرون ملک سے ترسیلات زر بڑھ گئی۔اور یہ سب کچھ ان دنوں میں ہورہا ہے جب اپوزیشن حکومت کیخلاف سڑکوں پر نکلی ہوئی ہے ‘‘۔واضح رہے کہ گزشتہ چند ماہ سے ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھی گئی ہے، فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق پیر کو بھی انٹر بینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مزید 48پیسے کی کمی ہوئی جس کے باعث ڈالر کی قیمت خرید161.43روپے سے کم ہو کر کر160.95روپے اور قیمت فروخت161.63روپے سے کم ہو کر 161.20روپے ہو گئی جب کہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میںڈالر کی قیمت خرید30پیسے کی کمی سی161.30روپے سے کم ہو کر161روپے اور قیمت فروخت161.60روپے سے کم ہو کر 161.30روپے ہوگئی ہے ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں