واشنگٹن(این این آئی )وائٹ ہائوس کا اگلا مکین کون ہو گا، فیصلہ آٹھ دن بعد ہو جائے گاتاہم صدر ٹرمپ نے انتخابات میں دھاندلی کے خدشے کا اظہار کر دیاہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکا میں صدارتی انتخابات قریب آنے پر صدر ٹرمپ کو دھاندلی کے خدشات ستانے لگے اورکہاکہ ان کے پارٹی کے رضاکار دھاندلی پر
نظر رکھیں گے۔ امریکا بھر میں ہونے والے سرویز میں ڈیمو کریٹس کو برتری حاصل ہے۔وائٹ ہائوس کا اگلا مکین کون ہو گا، فیصلہ آٹھ دن بعد ہو جائے گا۔ صدر ٹرمپ نے انتخابات میں دھاندلی کے خدشے کا اظہار کر دیا۔ ریاست نیو ہمپشائر میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خطاب کے دوران ریپبلکنز رضاکاروں سے کہا کہ وہ الیکشن ڈے پر بڑے پیمانے پر ہونے والی دھاندلی کے ثبوت جمع کریں۔حمایتیوں سے بات کرتے ہوئے صدر ٹرمپ 4 سال پہلے حاصل کی گئی فتح کو بھی یاد کرتے رہے۔ تقریر کے آخر میں ہلکا پھلکا رقص کرنا نہیں بھولے۔ریاست مشی گن میں ڈیموکریٹک نائب صدر کی امیدوار کملا ہیرس نے کہا کہ لوگ باہر نکلیں اور جلدی جلدی ووٹ ڈالیں۔ انہوں نے ایک چرچ میں بھی جا کر خطاب کیا۔ صدر ٹرمپ مشی گن اسٹیٹ میں 2016 میں فاتح قرار پائے تھے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں