تازہ ترین

منگلا ڈیم نے پاکستان کو سیلاب سے بچا لیا، اگر منگلا میں سیلابی ریلا نہ روکا جاتا تو۔۔۔۔تفصیلات جاری کر دی گئیں

اسلام آ باد (آئی این پی ) پنجاب کو سیلاب کی تباہ کاریوں سے بچانے میں منگلا ڈیم کے کردار کو نہایت اہم قرار دیا گیا ہے ، اگست اور ستمبر میں ہوئی طوفانی بارشوں سے دریائے جہلم اور چناب میں شدید سیلابی کیفیت پیدا ہوئی جس کے بعد منگلا ڈیم نے دریائے جہلم میں اچانک آنے والے بڑے سیلابی ریلوں کو ذخیرہ

کیا۔ واپڈا کے مطابق 28 اگست کو دریائے جہلم میں منگلا کے مقام پر 4 لاکھ15 ہزار کیوسک کا سیلابی ریلا داخل ہوا جب کہ اسی روز دریائے چناب میں مرالہ کے مقام سے 3 لاکھ کیوسک کا ریلا گزررہا تھا۔واپڈا کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق منگلا ڈیم نے دریائے جہلم میں 4 لاکھ 15 ہزار کیوسک کے سیلابی ریلے کو روکتے ہوئے دریائے جہلم کے زیریں جانب صرف 1 لاکھ کیوسک پانی خارج کیا جس کے باعث منگلا کے مقام پر سیلاب کی شدت میں واضح کمی دیکھنے میں آئی۔ واپڈا کا کہنا ہے کہ اس دوران جہلم اور تریموں کے نواحی علاقے سیلاب کی تباہ کاریوں سے محفوظ رہے۔ تاہم اگر منگلا میں سیلابی ریلا نہ روکا جاتا تو دونوں دریاں کے سنگم تریموں پر بڑا سیلاب آتا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں