نوجوان اٹھ کھڑے ہوں اور کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ تحریک آزادی کومنزل تک پہنچائیں، سردار عتیق احمد خان کا یوم سیاہ کے موقع پر پیغام

مظفرآباد ( پی این آئی) آل جمو ں وکشمیر مسلم کانفرنس کے قائد و سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان نے کہا ہے کہ 27 اکتوبر کا دن کشمیری عوام کے لئے تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، جب ہندوستان نے عالمی قوانین کی خلاف ورزی اور کشمیری عوام کی آواز کو دباتے ہوئے اپنی فوجیں کشمیر میں اتاریں اور

ریاست کے نصف سے زائد حصہ پر غاصبانہ قبضہ کر لیا، ان خیالات کا اظہار انھوں نے یوم سیاہ کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں کیا، سردار عتیق احمد نے کہا کہ وہ دن اور آج کا دن کشمیری محکوم و مظلوم ہیں، کشمیری اپنے خون سے آج تک آزادی کی مشعل کو جلائے ہوئے ہیں، انہوں نے کہا کہ 27 اکتوبر کا دن دنیا میں بسنے والے ہر کشمیری کے لئے یوم سیاہ ہے اور ہر کشمیری اس دن عزم کرتا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کو ہندوستانی غاصبانہ قبضے سے آزاد کروا کر دم لے گا، 73 برس سے ہندوستانی فوج ظلم و تشدد کے ذریعے کشمیریوں کے دلوں میں آزادی کی تڑپ و چاہت کو کم نہیں کرسکی ہے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر آزادی کی دیپ کو روشن رکھے ہوئے ہیں، آزاد کشمیر کے نوجوان ہندوستان فوج کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں اور کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ شریک ہو کر تحریک آزادی کشمیرکومنزل تک پہنچائیں، سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ 27 اکتوبر کو ہر کشمیری یہ عزم کرے کہ وہ ہندوستانی افواج کا غاصبانہ قبضے کو ختم کرنے کے لئے خون کے آخری قطرے تک جدوجہد کرتا رہے گا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں