اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی دارالحکومت میں کورونا کیسز میں اضافہ ہوگیا، شہر کے مختلف سیکٹرز کی 10 گلیاں سیل کردی گئیں، ان تمام گلیوں کو اسمارٹ لاک ڈاون کے ذریعے سیل کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں کورونا وائرس کی دوسری لہر تیزی سے پھیل رہی ہے، کچھ سیکٹرز میں کورونا کیسز
میں اضافے کے بعد مختلف سیکٹرز کی 10 گلیاں سیل کردی گئی ہیں۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقت نے کہا کہ اسلام آباد کے سیکٹرایف الیون میں گلی نمبر 46 اور23 ، آئی ایٹ ٹو، تھری اور فور سیکٹر کی 3 گلیاں مکمل سیل کی گئی ہیں۔ اسی طرح آئی ٹین ٹو اور جی الیون ٹو کی3 گلیاں سیل کی گئی ہیں۔ جبکہ دو نجی ہاؤسنگ سوسائٹیز کی مختلف گلیاں بھی سیل ہوں گی۔ان تمام گلیوں کو اسمارٹ لاک ڈاون کے ذریعے سیل کیا گیا ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید 832 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے، کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 27 ہزار 895 ہو گئی ہے۔اسی طرح گزشتہ24 گھنٹوں میں مزید 9 افراد انتقال کرگئے ہیں۔ جاں بحق افراد کی تعداد 6 ہزار 736 ہو گئی ہے۔ دوسری جانب ملک بھر کورونا سے متاثرہ ہیلتھ ورکرز کی مجموعی تعداد 8300 ہوگئی ہے۔ملک بھر کورونا سے متاثرہ ہیلتھ ورکرز کی مجموعی تعداد 8300 ہوگئی، کورونا سے اب تک 5111 ڈاکٹر متاثر ہوچکے ہیں جبکہ کورونا متاثرین میں 929 نرسز بھی شامل ہیں۔ دستاویزکے مطابق کورونا وائرس نے اب تک 88 ہیلتھ ورکرز کی جانیں لی ہیں، متاثرہ ہیلتھ ورکرز میں سے 7964 صحتیاب ہوچکے ہیں، سب سے زیادہ سندھ میں 34 ہیلتھ ورکرز وفات پاچکے ہیں۔خیبر پختونخوا میں 21، پنجاب میں 14 ہیلتھ ورکرز جان کی بازی ہار چکے، بلوچستان کے 8، اسلام آباد کے 5 ہیلتھ ورکرز وفات پاچکے ہیں جبکہ آزاد کشمیر کے 3 اور گلگت بلتستان کے بھی 3 ڈاکٹر جاں بحق ہوئے۔اس وقت227 ہیلتھ ورکرز گھروں و دیگر جگہوں پر آئیسولیشن میں ہیں،اس وقت 21 ہیلتھ ورکرز ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں