عثمان بزدار کو کیوں وزیراعلیٰ بنایا؟وزیراعظم عمران خان نے آخرکار وجہ بتا دی

میانوالی (پی این آئی)وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ لوگ مجھ سے پوچھتے ہیں عثمان بزدار کو کیوں وزیراعلیٰ بنایا،ڈی جی خان میانوالی سے بھی پسماندہ ہے،جس نے مسائل دیکھے ہوں گے وہی عوام کا دردسمجھے گا،جن کے بچے لندن میں ہوں ان کو کیسے احساس ہوگالوگ کیسے رہتے ہیں ۔وزیراعظم عمران

خان نے کیڈٹ کالج کے طلبا سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ خوشی ہے کہ میانوالی میں اپنے لوگوں کے درمیان ہوں،جب بھی یہاں آتا پانی ،تھانے کی درخواستیں ملتی تھیں ،سکولوں سے متعلق بھی درخواستیں ملتی تھیں، عیسیٰ خیل تحصیل میں ٹیچرز اور نرس نہیں ملتی تھی،میانوالی کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہوں،اس علاقے میں پانی کی فراہمی کیلئے اقدامات کئے گئے ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ میں قوم کو آزاد بناناچاہتاہوں،میری کوشش ہے پہلے پسماندہ علاقوں کو اوپر اٹھاؤں،ہر ہسپتال میں ڈاکٹر ہونیا نظام لے کر آئیں گے ،سوچتا تھا اللہ نے موقع دیا تو لوگوں کی بنیادی ضروریات پوری کروں گا،انہوں نے کہاکہ لوگ مجھ سے پوچھتے ہیں عثمان بزدار کو کیوں وزیراعلیٰ بنایا،ڈی جی خان میانوالی سے بھی پسماندہ ہے،جس نے مسائل دیکھے ہوں گے وہی عوام کا دردسمجھے گا،جن کے بچے لندن میں ہوں ان کو کیسے احساس ہوگالوگ کیسے رہتے ہیں ۔وزیراعظم نے کہاکہ نبی کریمہمارے رول ماڈل ہیں ،مدینہ کی ریاست میں قانون سب کیلئے برابرتھا،میانوالی میں بڑے بڑے طاقتور لوگ کمزوروں پر کیسز کردیتے تھے ،سیاست شروع کی تو سب کہتے تھے طاقتوروں کو کیسے شکست دیں گے ،کسی غریب اور کمزور پر تھانے میں کسی قسم کا ظلم نہیں ہوناچاہئے ،انہوں نے کہاکہ حضرت علی ؓ کاقول ہے کفر کا نظام چل جائے گا ظلم کانظام نہیں چل سکتا،چاہتاہوں آپ کوکسی قسم کاکوئی خوف نہ ہو،سب آزادہوں،کوشش ہے پہلے پسماندہ علاقو ںکو اوپر لائیں ، نیا نظام لے کر آئیں گے کہ پولیس کمزور کی حفاظت کرے ،پانی کے مسئلے کے حل کیلئے سب زیادہ کوشش کرنی ہے،نمل یونیورسٹی صرف میانوالی نہیں پاکستان کیلئے ریسرچ کرے گی ۔انہوں نے کہاکہ جب کوئی میرے ساتھ نہیں تھا،میانوالی کے لوگ میرے ساتھ تھے،لوگ کہتے تھے کھلاڑی سیاست کیسے کریگا تو میانوالی کے لوگ ساتھ کھڑے تھے ،تھوڑا صبرکرنا ہے ،پاکستان دنیا کاطاقتور ملک بنے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close