ریڈیو پاکستان سے ملازمین کی برطرفی کے بعدپی ٹی وی ملازمین کی نوکریوں کے حوالے سے اہم اعلان کر دیا گیا،منیجنگ ڈائریکٹر

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان ٹیلی وڑن کے منیجنگ ڈائریکٹر عامر منظور نے پی ٹی وی ہیڈکوارٹر میں منعقدہ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی ادارے کا استحکام اور ملازمین کی بہتری ہماری ترجیحات میں سرفہرست ہیں۔ ملازمین کو نوکریوں سے نکالنے کا کوئی منصوبہ نہیں۔غیر حقیقی پروپیگنڈے اور افواہوں

کا مقصد ادارے کو خوشحالی کی طرف گامزن کرنے کے عمل میں رکاوٹ پیدا کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملازمین کی استعداد کار میں اضافے کے ساتھ جدید ٹیکنالوجی کو متعارف کروایا جارہا ہے۔ ادارے کی بہتری کیلئے بین الاقوامی شہرت یافتہ کمپنی کی مشاورتی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پی ٹی وی کو دوسرے سرکاری اداروں کیلئے رول ماڈل بنائیں گے۔ورکشاپ میں پی ٹی وی کے ملازمین کو کام سے متعلق ذہنی دباؤ کا سامنا کرنے کے طریقہ کار اور کارکردگی کو متاثر ہونے سے بچانے کی حکمت عملی کے بارے میں سکھایا گیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close