وزیراعظم عمران خان کا مہنگائی کیخلاف نوٹس،حکومت ایکشن میں آگئی ، عوام کو خوشخبری سنا دی

لاہور(پی این آئی)وزیراعظم عمران خان کے نوٹس پر صوبائی حکومت نے مہنگائی اور ذخیرہ اندوزی کے خاتمے کے لیے کمر کس لی،صوبائی وزیراور پرائس کنٹرول کی انچارج یاسمین راشد نے کہا ہے کہ تین دن میں31سہولت بازارقائم کردیئے گئے ہیں، شہری سہولت بازاروں سے آٹااورچینی خریدیں۔نجی ٹی وی کے

مطابق انچارج پرائس کنٹرول اور صوبائی وزیر یاسمین راشد نے مہنگائی کی شکایات پر قائم اسپیشل مانیٹرنگ روم کا دورہ کیا۔ صوبائی وزیر نے انتظامات کا جائزہ لیا۔ یاسمین راشد نے کہا کہ شہریوں کی سہولت کے لیے 31 سہولت بازارلگائے گئے ہیں،51 مجسٹریٹ لاہورمیں باقاعدہ مانیٹرنگ کررہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آٹے کے تھیلوں کی کم قیمت پرفراہمی ممکن بنائی جارہی ہے،24 فلورملزمالکان کونوٹسزاورجرمانے کیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اشیائے خورونوش مہنگی ہوگئی تھیںجس کی وجہ سے لوگ بہت پریشان تھے،وزیراعظم اوروزیراعلیٰ پنجاب نے مہنگائی کانوٹس لیا،تین روزمیں 31 سہولت بازارقائم کیے گئے شہری سہولت بازاروں سے آٹااورچینی خریدیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ10کلوآٹے کاتھیلا 420 روپے اور20کلوکا تھیلا840 روپے میں فروخت ہورہاہے، دیگراضلاع کی نسبت لاہورمیں آٹے کی قیمت کم ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں