سونے کی قیمتوں میں پھر اضافہ ہو گیا

کراچی(پی این آئی) عالمی و مقامی بازاروں میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس 24 قیراط سونے کی قیمت 13 ڈالر کے اضافے سے 1918 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں بھی بدھ کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 500 روپے

اور 429 روپے کا اضافہ ہوگیا۔قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں ملک کے مختلف شہروں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر ایک لاکھ 16 ہزار 200 روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 99 ہزار 623 روپے ہوگئی۔بلین مارکیٹ کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ دبئی گولڈ مارکیٹ کے مقابلے میں پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں بدھ کو بھی فی تولہ سونے کی قیمت 2500 روپے کم رہی ہے تاہم اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1250 روپے اور 10 گرام چاندی کی قیمت 1071 روپے 67 پیسے پر مستحکم رہی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں