وزیراعظم عمران خان پر الزامات لگانے مہنگے پڑے، خواجہ آصف کیخلاف تحریک انصاف کے رہنما کا بڑا ایکشن

اسلام آباد(پی این آئی)وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا ہے کہ ن لیگی رہنما خواجہ آصف کی جانب سے عائد کردہ الزامات پر کمیٹی بننی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس سلسلے میں سپیکر قومی اسمبلی سے رابطہ کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پارلیمانی کمیٹی تحقیقات کرے تو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو

جائے گا۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا کہ خواجہ آصف نے سستی شہرت حاصل کرنے کے لیے الزام لگایا ہے، وزیراعظم نے کبھی مجھ سے خواجہ آصف سے متعلق بات نہیں کی۔انہوں نے کہا کہ ایسا الزام لگانے کے بعد خواجہ آصف پر 62/63 لگنا چاہیے۔ وزیراعظم عمران خان، خواجہ آصف کے اعصاب پرسوارہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں خود کہہ رہی ہیں کہ خواجہ آصف سلیکٹڈ ہیں،خواجہ آصف کو الیکشن کی رات آرمی چیف سے رابطہ کرنے کی ضرورت نہیں تھی،جب خواجہ آصف الیکشن جیت گئے ہیں تو پھر کیوں دھاندلی کا رونا روتے ہیں؟وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا کہ مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔ٹائیگرفورس صرف چیزوں کی نشاندہی کرے گی، ایکشن انتظامیہ لے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں